December 23, 2024

” حبا فواد کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ” | GNN INFO

حبا فواد

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

ہائی کورٹ اسلام آباد کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حبا فواد کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

اسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان کمسن ، درخواست گزار فواد چوہدری کی اہلیہ کے وکیل قیصر امام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

اسٹنٹ اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار کا نام نوفلائی لسٹ میں شامل نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے بیرون ملک جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں، درخواست گزار وطن واپسی پر بیان حلفی دے کہ اسے بیرون ملک جانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی ۔

عدالت نے درخواست پر مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *