December 25, 2024

” ملک میں 20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ” | GNN INFO

آٹا

ملک میں 20 کلوگرام آٹا کی قیمت میں فروری کے مہینہ میں ماہانہ بنیا دوں پر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران ملک میں 20 کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 2800.77 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں 12.28 28 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 1699.73 روپے تھی۔

گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

اعداد و شمار کے مطابق فروری کے دوران اسلام آباد میں 20 کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 2913.23 روپے، راولپنڈی 2902.12 روپے، گوجرانوالہ 2799.33 روپے، سیالکوٹ 2800 روپے،  لاہور 2798روپے، فیصل آباد 2763.94 روپے سرگودہا2817.96 روپے، ملتان 2724.34 روپے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیا

جبکہ بہاولپور 2800 روپے، کراچی 2701.59 روپے، حیدرآباد 2878.29 روپے، سکھر 2651.98 روپے، لاڑکانہ 2723.84 روپے، پشار 2801.63 روپے، بنوں 2852.84 روپے، کوئٹہ 2860.80 روپے اور خضدار میں 20 کلوگرام آٹا کی قیمت 2837.88 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *