December 23, 2024

” ابھی تک وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی کوئی تجویز نہیں،قمرزمان کائرہ ” | GNN INFO

ابھی تک وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی کوئی تجویز نہیں،قمرزمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جس دن شہبازشریف سنجیدگی سے بات کریں گے اس دن کابینہ کاحصہ بننے پر کمنٹ کروں گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں آرٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا تھا اور مختلف جماعتوں سے لوگوں کو توڑ کر حکومت بنائی گئی تھی۔

ملک میں 20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی حکومت میں پاکستان کے قرضے بھی ڈبل ہوئے اور مہنگائی میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔

وفاقی کابینہ میں شمولیت کے سوال پر رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس دن وزیراعظم شہباز شریف سنجیدگی سے بات کریں گے اس دن کابینہ کاحصہ بننے پر کمنٹ کروں گا، فی الحال تو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔

ہم وفاقی حکومت کی کامیابی کیلئے دعا گوہیں، ہم تو پہلے بھی مفاہمت کی کوشش کرتے رہے اور اب بھی کررہے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کا بھی اعلان کیا تھا، اوراب انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر اپنے ارادے ظاہر کر دیئے ہیں۔

نیشنل بینک میں مس پرنٹنگ والے نئے کرنسی نوٹ بھجوانے کا انکشاف

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں مفاہمت کا راستہ بہتری کا راستہ ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے روپے میں تبدیلی لانی پڑے گی، اگر آپ معاملات کا سیاسی حل چاہتے ہیں تو سیاسی جماعتوں کےساتھ بیٹھنا ہی پڑے گا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *