December 23, 2024

” خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع کھڑا ہوگیا ” | GNN INFO

خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع کھڑا ہوگیا

خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

مذاکرات کامیاب ،چکن 25روپے فی کلو تک کم کرنے پر اتفاق

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے موجودہ چیف سیکرٹری کو تبدیل کرکے PAS BS-21 کے افسر شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

ماضی کی روایات کے برعکس علی امین نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تین میں سے کسی ایک افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔

شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا

پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے PS/P5CM/CMS/ KPK/2024 Peshawar 09ʼ کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خواہش ظاہر کی ہے کہ موجودہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، گریڈ 21؍ کےافسر ندیم اسلم چوہدری کی خدمات جلد سے جلد خیبر پختونخواہ سے واپس لے لی جائیں اور گریڈ 21کے افسر شہاب علی شاہ جن کی خدمات اس وقت حکومت بلوچستان کے اختیار میں ہیں کو بطور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا صوبے کے بہترین مفاد میں تعینات کردیا جائے ۔

یواے ای منتقلی کے بعد عثمان خان قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہ رہے

یاد رہے موجودہ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نگراں حکومت کے دور میں تعینات ہوئے تھے جبکہ شہاب علی شاہ پی ٹی آئی حکومت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *