” اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیا ” | GNN INFO
”
ملک کی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج یکم رمضان المبارک کو تمام بینکوں میں زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیےعام تعطیل کا اعلان کر رکھا تھا۔ تاہم آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 47 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔
خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع کھڑا ہوگیا
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279روپے 8پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
”