” عثمان طارق کو بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت مل گئی ” | GNN INFO
”
پاکستان سپر لیگ کے آخری مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو بولنگ کرانے کی اجازت مل گئی۔
عثمان طارق اب ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے، انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا ہے ۔
نیشنل اکیڈمی میں عثمان طارق کے ایکشن کا جائزہ لے کر انہیں کچھ ہدایات دی گئی ہیں اور وہ اب دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے تک بولنگ کرا سکتے ہیں۔
ملتان سلطانز کے عثمان خان پی ایس ایل میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا اور میچ ریفری اور امپائروں نے ایکشن کو مزید کارروائی کے لیے پی سی بی کو رپورٹ کیا تھا۔
”