December 23, 2024

” سندھ کی 10 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی ” | GNN INFO

سندھ کابینہ حلف

 پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے لیے ابتدائی طور پر 10 ناموں کی منظوری دے دی ، جو آج حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں کابینہ ارکان سے حلف لیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سید ناصر حسین شاہ وزیرِ اطلاعات سندھ ، شرجیل میمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ ، سید سردار شاہ تعلیم اور معدنیات ، سید ذوالفقار علی شاہ وزیر ثقافت اور  جام خان شورو وزیر آبپاشی ہوں گے۔

ایم کیوایم پاکستان نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش مسترد کردی

ذرائع نے بتایا کہ سعید غنی بلدیات اور پبلک ہیلتھ ، علی حسن زرداری وزیر جیل خانہ جات ، محمد بخش مہر کے پاس اینٹی کرپشن اور اسپورٹس کے محکمے جبکہ عذرا پیچوہو وزیر صحت سندھ ہوں گی۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *