” عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں ” | GNN INFO
”
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیتموں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کے باعث تشویش بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
برینٹ فیوچر 37 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 82.58 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 27 سینٹ یا 0.3 فیصد بڑھ کر 78.20 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
یاد رہے کہ امریکی اور برطانوی اتحاد نے پیر کے روز مغربی یمن کے بندرگاہی شہروں اور چھوٹے قصبوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
”