December 23, 2024

” صدر مملکت آصف علی زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ ” | GNN INFO

آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا، ان کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔

وفاق سے بقایاجات کی وصولی ، خیبر پختونخوا حکومت کا پلان آف ایکشن مرتب کرنیکا فیصلہ

واضح رہے کہ مئی 2023ء میں آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کی تنخواہ 8 لاکھ 96 ہزار550 روپے ہے، وزیراعظم کی تنخواہ 2 لاکھ 15 ہزار ہے جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ 15 لاکھ 75 ہزار ہے، اس کے علاوہ سپریم کورٹ جج کی تنخواہ 14 لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *