” رمضان المبارک ، اسرائیل نے مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی ” | GNN INFO
”
اسرائیل نے ماہ رمضان میں مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔
عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی رات ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا تاہم پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کا دھاوا، 6 فلسطینی شہید، 11 زخمی
قابض صیہونی سکیورٹی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔ دوسری جانب اردن نے اسرائیلی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی ایسی پابندیاں عبادت کی آزادی پر حملہ ہیں۔
اردن کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں داخلے کی پابندی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
”