December 24, 2024

” وفاقی وزرا کو قلمدان سونپ دئیے گئے ” | GNN INFO

وفاقی وزرا کو قلمدان سونپ دئیے گئے

وفاقی کابینہ کیلئے وزارتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا،مصدق ملک کو وزیر توانائی اور پیٹرولیم کا قلمدان دیا گیا ہے،خواجہ آصف دفاع ، دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن کے وزیر ہوں گے۔

محسن نقو ی کو وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کا قلم دان دیا گیا ہے،اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا،احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی مقررکئے گئے ہیں۔

رانا تنویر حسین کو وزارت صنعت و پیداوار کا قلمدان دیا گیا،اعظم نذیر تارڑ وزارت قانون اور وزارت انسانی حقوق کاقلمدان بھی دیا گیا ہے،خالد مقبول صدیقی کو وزارت تعلیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

عطا تارڑ کو وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیا گیا،ریاض پیر زادہ کو وزارت ہاوسنگ اور ورکس کا قلمدان دیا گیا ہے،عبدالعلیم خان وفاقی وزیر برائے نجکاری ہوں گے،اویس لغاری کو وزارت ریلوے کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

چودھری سالک حسین کو سمندر پار پاکستان کی وزارت سونپ دی گئی،قیصر احمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افیئرز دے دی گئی،جام کمال وفاقی وزیر برائے تجارت مقرر کر دئیے گئے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *