January 13, 2025

” عثمان خان کو قومی ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا جاسکتا؟ وجہ سامنے آگئی ” | GNN INFO

عثمان خان کو قومی ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا جاسکتا؟ وجہ سامنے آگئی

پی ایس ایل 9 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے عثمان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں زیر غورنہیں لایا جارہا۔

کراچی ،رمضان المبارک میں سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار

سلیکشن کمیٹی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عثمان خان نے پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس ضرور دی ہے مگر ان کو پاکستانی ٹیم کےلیے منتخب نہیں کیاجاسکتا کیونکہ عثمان خان یواے ای میں منتقل ہوچکےہیں اور وہ اب قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہیں رہے، اس لیے ان کو پاکستان کی طرف سے زیر غور نہیں لایاجاسکتا۔

رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری

یاد رہے ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلنے والے عثمان خان پی ایس ایل کے ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز بھی عثمان خان کو حاصل ہے جو انہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف صرف 36 گیندوں پر بنائی تھی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *