” وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس،بڑے فیصلے ” | GNN INFO
”
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔
یواے ای منتقلی کے بعد عثمان خان قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہ رہے
وزیراعظم شہباز شریف نے نو منتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل تک پابندی عائد کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیاءکی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے فی الفور کمیٹی قائم کی جائے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ، منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی
انہوں نے واضح کیا کہ منافع خوری کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ سے گفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیا۔
”