December 24, 2024

” پیدائشی جڑے ہوئے بچوں کی علیحدگی، سعودی عرب کی طبی برتری ” | GNN INFO

پیدائشی جڑے ہوئے بچوں کی علیحدگی، سعودی عرب کی طبی برتری

اسلام آباد(شہزار پراچہ)مملکت سعودی عرب میں ملے ہوئے بچوں کی علیحدگی کی سرجری عالمی سطح پر کامیاب ترین طبی طریقہ کار کے طور پر ابھری ہے۔

پاکستان میں تعینات سعودی ڈپلومیٹ جمال الحربی کے مطابق مملکت سعودی عرب نے مختلف ممالک، تنظیموں اور پیدائشی ملے ہوئے بچوں کے خاندانوں کی جانب سے بین الاقوامی پذیرائی حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 32 سالوں کے دوران، پیدائشی ملے ہوئے بچوں کو الگ کرنے کے سعودی پروگرام نے 54 کامیاب علیحدگی کے آپریشنز کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

افتتاحی آپریشن 31 دسمبر 1990 کو ہوا جسے شاہی عدالت کے مشیر، شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے جنرل سپروائزر اور ٹیم لیڈر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیع نے لیڈ کیا۔

تب سے اس پروگرام نے تین براعظموں کے 23 ممالک سے پیدائشی ملے ہوئے بچوں کے 127 کیسز کا جائزہ لیا ہے، جن میں سے 54 بچوں کو الگ کرنے کے لیے کامیاب سرجری کی ہیں۔ حالیہ کامیابیوں میں عراقی پیدائشی ملے ہوئے بچوں “علی اور عمر” کی علیحدگی تھی۔

ڈاکٹر الربیعہ نے سعودی خبر رساں ایجنسی “SPA” کے ساتھ ایک انٹرویو میں ذکر کیا کہ پیدائشی ملے ہوئے بچوں کی علیحدگی کا سفر صحیح معنوں میں 1992 میں سوڈانی جڑواں بچوں (سماح اور ہبہ) کی کامیاب علیحدگی کے ساتھ شروع ہوا۔ جس کے بعد انہوں نے مملکت میں رہائش اختیار کی، اپنی تعلیم جاری رکھی اور حال ہی میں اپنے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔

اپنے کردار کے مطابق، مملکت نے پیدائشی ملے ہوئے بچوں کا ان کی نسل یا وابستگی سے قطع نظر خیرمقدم کیا، جس کا مقصد ان کی اور ان کے خاندانوں کی تکالیف کو کم کرنا ہے۔ یہ کنگڈم کا مشن ہے

جیسا کہ اس نے ملے ہوئے بچوں کے خاندانوں کی آواز پہ لبیک کہا اور ان کے مصائب کو دور کرنے کی سب سے شاندار مثالیں قائم کی ہیں اور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پیدائشی ملے ہوئے بچوں کو الگ کرنے کا سعودی پروگرام دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جو بیرون ملک سے آنے والے ملے ہوئے بچوں کے والدین کی میزبانی کے علاوہ آپریشن، علاج اور بعد از آپریشن بحالی کے تمام اخراجات کا احاطہ کرتا ہے۔

پاکستانی بہن بھائیوں کے کیسز کے حوالے سے، تقریباً دو سال قبل ملے ہوئے بچوں فاطمہ اور مشاعل کی کامیاب علیحدگی مملکت کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

2016 میں علیحدگی کی ایک اور کامیاب سرجری ہوئی ہے۔ کنگڈم پیدائشی ملے ہوئے بچوں کے کیسز کا پرتپاک خیرمقدم جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے انسانی ہمدردی اور طبی برتری کی تصدیق ہوتی ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *