December 23, 2024

” جے یو آئی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کی رکن قومی اسمبلی بننے کا انکشاف ” | GNN INFO

فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کی رکن قومی اسمبلی بننے کا انکشاف ہوا ہے۔ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے  جے یو آئی کوٹے پر نامعلوم خاتون کے مخصوص نشست پر کامیابی کے نوٹیفیکیشن کا معاملے پر الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن منسوخ کرنے اور تحقیقات کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

وہ ممالک جہاں سب سے طویل اور مختصر ترین روزہ رکھا جائے گا

خط کے متن کے مطابق صدف احسان نہ تو پارٹی کی رکن ہیں نہ ہی ان کا نام جییوآئی کی فہرست میں ہے، صدف احسان کا نوٹیفیکیشن منسوخ کرکے حنا بی بی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مخصوص نشست کیلئے اجنبی خاتون کے نام کا نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کی تحقیقات کروائی جائے، تحقیقات کروائی جائے کہ نوٹیفکیشن ملی بھگت سے جاری ہوا یا غلطی ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *