” ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا ” | GNN INFO
”
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بغیر ہی (ایل پی جی) کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایل پی جی مافیا کی جانب سے ایک ہفتے میں دوسری بار قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ چند روز قبل اضافے کے بعد اس کی قیمت 277 روپے فی کلو ہوگئی تھی تاہم اب مزید اضافے کے بعد ایل پی جی 310 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پریکم رمضان سے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں مزید 30روپے فی کلو کمی
اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 360 روپے میں فروخت کی جانے لگی۔ گھریلو سلنڈر تین ہزار 30 روپے کی بجائے 3 ہزار 700 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
”