December 23, 2024

” انڈونیشیا، دوران پرواز کاک پٹ میں سوجانے پر 2 پائلٹ معطل ” | GNN INFO

پائلٹ

انڈونیشیا کی فضائی کمپنی باٹک نے دوران پرواز کاک پٹ میں سونے پر دو پائلٹس کو معطل کر دیا۔

25 جنوری کو باٹک کی پرواز 6723 کینڈاری سے جکارتہ جا رہی تھی جس میں 153 مسافر سوار تھے۔

دوران پرواز شریک پائلٹ نے پائلٹ سے کہا کہ وہ آرام کر لے کیونکہ جکارتہ سے کیلنڈری کی پرواز کے دوران اس کے ساتھی پائلٹ کو مناسب آرام نہیں مل سکا تھا۔

رمضان المبارک ، سعودی عرب میں قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیشن کے مطابق پائلٹ اور شریک پائلٹ دونوں نے ٹریفک کنٹرولر کی طرف سے ہونے والی بات چیت کا جواب نہیں دیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ جہاز جکارتہ سے گزر کر بحر ہند کی طرف پرواز شروع کر چکا تھا،اس لیے دونوں پائلٹس سے رابطہ نہ ہونے کے بعد ائیر بس A- 320 سے رابطہ کیا گیا۔

پائلٹ نیند سے بیدار ہو اتو اس نے دیکھا کہ شریک پائلٹ بھی سو چکا ہے اور پرواز درست سمت میں نہیں جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پائلٹس کے دوران پرواز سو جانے کو سنگین واقعہ کہا گیا ہے اور دونوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *