December 24, 2024

” خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج میں شہریوں کو نقد رقم دینے کا اعلان ” | GNN INFO

رمضان پیکیج

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج میں شہریوں کو نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے پلان تشکیل دیا ہے۔  شہریوں کو فوڈ پیکیج کی بجائے نقد رقم دی جائے گی، نقد رقم دینے کا مقصد عوام کو دھکم پیل اور بد نظمی سے بچانا ہے۔

ظاہر شاہ طورو نے مزید بتایا کہ صوبے میں تقریباً 50 لاکھ لوگ احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں، ہر خاندان کو احساس پروگرام کے تحت 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ رمضان میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *