” جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا ” | GNN INFO
”
جسٹس نعیم اختر افغان نے بطورسپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا، سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ ججز، وکلا، بار کونسل نمائندگان اور دیگر نے شرکت کی، ریٹائرڈ ہونے والے جج جسٹس سردارطارق مسعود نے بھی خصوصی شرکت کی۔
ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے
جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
عدالت عظمی میں کل ججز کی تعداد 17 ہوتی ہے جبکہ سپریم کورٹ میں اب بھی ججز کی3 آسامیاں خالی ہیں۔
”