December 23, 2024

” گلوگار عاطف اسلم کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ ” | GNN INFO

گلوگار عاطف اسلم کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ

لاہور: معروف گلوکار عاطف اسلم کے گرد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گھیرا تنگ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عاطف اسلم ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی سال 2023 کے گوشوارے اور آڈٹ کے لیے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے۔

ایف بی آر نے عاطف اسلم کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ گلوکار عاطف اسلم نے متعدد نوٹسز کے باوجود سال 2020 کے آڈٹ کے لیے بھی ایف بی آر کو ریکارڈ بھی جمع نہیں کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زوہاب خان کا ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان

ایف بی آر نے نوٹسز کے باوجود آڈٹ کے لیے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر گلوکار عاطف اسلم کو جرمانہ عائد کیا تھا۔

گلوکار عاطف اسلم نے ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود تاحال دوسرے کوارٹرز کا ایڈوانس ٹیکس بھی جمع نہیں کرایا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *