December 23, 2024

” رمضان المبارک کی آمد آمد، عوام کیلئے بڑی خوشخبری ” | GNN INFO

رمضان المبارک

ماہ مقدس کے مہینے کے آغاز سے قبل عوام کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کا ریلیف پیکیج بڑھا دیا۔

شہباز شریف نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالتے ہی پاکستانی عوام کے لیے 7.5 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا، اب وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکیج کو بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

شہباز شریف رمضان ریلیف پیکیج کا حجم بڑھانے کیساتھ اس کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد اب یوٹیلٹی اسٹورز کے ساتھ بی آئی ایس پی اور موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیا فراہم کریں گے۔

ضرورت مند افراد کو بازار سے 30 فیصد کم قیمت پر اشیائے خور ونوش فراہم کی جائیں گے جبکہ آٹے پر 77 روپے اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

ابتدائی طور پر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکیج ریلیف مراکز قائم کیے جارہے ہیں جبکہ یکم سے اختتام رمضان تک ٹرکوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں عوام کو سستی اشیائے خور ونوش پہنچائیں جائیں گی۔

سردار لطیف کھوسہ گرفتار

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہا کہ ہماری ترجیجات میں شامل غریب اور مستحق افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ، اس کیلئے ہماری کوشش ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکیج پہنچائیں ۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *