December 23, 2024

” رمضان کا پہلا عشرہ اچھا گزرے گا،مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہوجائے گا، محکمہ موسمیات ” | GNN INFO

موسم

 محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اچھا گزرے گا تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہوجائے گا۔

میٹ حکام کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ رمضان کا آغاز تو بہت ہی اچھا ہوگا کیونکہ رمضان کا آغاز بارشوں سے بھر پور ہوسکتا ہے،اگر مجموعی طور پر رمضان کے مہینے میں موسم کی بات  کریں تو پورا مہینہ بادل اور دھوپ کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئےاجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا

رپورٹ کے مطابق 2 دن بارش ہو گی تو چار دن دھوپ  نکلی رہے گی، اسی طرح پھر اگلے 2 سے 4 دن کی دھوپ کے بعد بارش ہو جائے گی، اس طرح پورے مہینے دھوپ اور بادل کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، یعنی موسم خوشگوار رہنے کا  امکان ہے۔

حکام کے مطابق رمضان کے بعد موسم گرما کا آغاز ہو جائے گا پیشنگوئیوں کے مطابق رواں برس بھی گرمی کی شدت میں گزشتہ سال کی نسبت اضافےکا امکان ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *