January 15, 2025

” سینٹ الیکشن ،محسن نقوی نے بڑا اعلان کردیا ” | GNN INFO

محسن نقوی

سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے ماہ پنجاب سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔

یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لیے سب کے امیدوار ہوں گے کیونکہ انھوں نے سیاسی شناخت کے لیے اپنا ذہن نہیں بنایا ہے۔

وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نومنتخب صدر آصف علی زرداری سے دن میں ملاقاتیں ہوئی ہیں تاہم ذمہ داری کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس پر بات چیت جاری ہے۔

خیبر پختونخوا ، صحت کارڈ پر متعدد طبی سہولیات صرف سرکاری ہسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

محسن نقوی نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر صوبے میں ان کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا جس پر وہ شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی مدد کی اور اسے ممکن بنایا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *