December 23, 2024

” اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ نہ دینے کا فیصلہ لیڈر شپ نے کیا، خواجہ آصف ” | GNN INFO

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کووزارت خزانہ نہ دینے کا فیصلہ لیڈر شپ نے کیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود ثمر عباس ” میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کابینہ کے حوالے سے اطلاعات نہیں ہیں ، صدر مملکت کے حلف کے بعد کابینہ نے حلف اٹھانا تھا ، امید ہے کہ کل یا پرسوں تک وفاقی کابینہ حلف اٹھا لے گی۔

سعودی عرب اور یو اے ای میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کووزارت خزانہ نہ دینے کا فیصلہ لیڈر شپ نے کیا ہے ، اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ، اگر محکمہ کی ایکسپرٹیز سے فائدہ لیا جائے تو شائد فائدہ ہو گا ۔

لیڈر شپ کومشورے کیلئے اُسی محکمہ کی ایکسپرٹیز لی جائیں تو فائدہ ہو گا ، اس معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے کولڈ بلڈڈ ایکشن کی ضرورت ہے۔

رمضان کا پہلا عشرہ اچھا گزرے گا،مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہوجائے گا، محکمہ موسمیات

خواجہ آصف نے کہا کہ رمضان المبار کے مہینہ آنے سے پہلے ذخیرہ اندوز پوری طرح متحرک ہو گئے ہیں ، پہلے ذخیرہ اندوزوں نے مہنگائی بڑھا دی ہے ، اب رمضان میں بھی بجلی چوری ہو رہی ہے ، بازاروں میں ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے پیپلزپارٹی بھی کابینہ میں شامل ہو جائے گی ، اتحادی جماعت اگر وفاق میں کابینہ میں شامل ہوئی تو پنجاب میں بھی ہو گی۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:

The post اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ نہ دینے کا فیصلہ لیڈر شپ نے کیا، خواجہ آصف appeared first on ہم نیوز.



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *