December 23, 2024

” متحدہ عرب امارات میں شدید بارشیں ، تمام پارکس بند کر دیئے گئے ” | GNN INFO

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد ابوظہبی میں تمام پارکس کو بند کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، ابو ظہبی، فجیرا اور العین میں موسلادھار بارشوں کے بعد اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا، خراب موسم کے باعث ابوظبی میں تمام پارکس کو بند کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ابوظہبی، دبئی، شارجہ، راس الخیمہ اور عجمان میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں عمان میں بھی طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *