December 23, 2024

” رمضان شروع ہونے سے قبل اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، انتظامیہ بے بس ” | GNN INFO

منافع خوروں نے رمضان المبارک سے قبل عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا دیا ، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث تاجروں نے حکومتی پرائس لسٹ کو ہوا میں اڑا دیا ، راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔

چینی مزید مہنگی ہو گئی ، حکومت منافع خوروں کے سامنے بے بس

اسلام آباد کے اتوار بازار میں پیاز 330 روپے کلو ، آلو 74 ،  ٹماٹر 160 ، لہسن 540  ،ادرک 680 روپے، کریلا 280 ،بھنڈی 320 ، انگور 420، سیب 340، انار 400 ، امردو 240 اورکھجور 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کیلے فی درجن 240، کینو 300 ، مالٹا 250 ، زندہ مرغی 410 ، چھوٹا گوشت 1400 اوربڑے گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، شہری پریشان

کراچی میں پیاز 300، ٹماٹر 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے جبکہ شملہ مرچ کی قیمت ایک دن میں 200 روپے سے 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

کراچی کے بازاروں میں لہسن 1000 ، ادرک 600  ، ہری مرچ 500 روپے کلو اور مرغی کا گوشت 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود چکن، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، گھی سستا

اس کے علاوہ کوئٹہ میں آلو اور پیاز کی فی کلو قیمت میں 20، 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد آلو 70 روپے کلو اور پیاز 240 روپے کلو ہو گئی۔

 

The post رمضان شروع ہونے سے قبل اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، انتظامیہ بے بس appeared first on ہم نیوز.



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *