” پاکستان میں ویب سائٹس سے لاکھوں افراد کا ڈیٹا چوری ” | GNN INFO
”
اسلام آباد: پاکستان میں ڈاٹ پی کے ڈومین رکھنے والی ویب سائٹس سے لاکھوں افراد کا ڈیٹا چوری ہو گیا۔
روسی سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ڈاٹ پی کے ڈومین رکھنے والی ویب سائٹس ہیکرز کا آسان ہدف ہیں اور 2023 کے دوران ڈاٹ پی کے ڈومین کی حامل ویب سائٹس سے 24لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری کیا جا چکا ہے۔
ویب سائٹس سے ڈیٹا چوری کرنے کے لیے وائرس حملوں میں 643 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کیسپرسکی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2023 میں تقریباً ایک کروڑ ڈیوائسز ڈیٹا چوری کرنے والے وائرس کا شکار ہوئیں۔ گزشتہ 5 برس میں دنیا بھر میں 4 لاکھ 43 ہزار ویب سائٹس پر حملے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاٹ کام ڈومین سب سے زیادہ حملوں کی زد میں آئی جس میں تقریباً 326 ملین لاگ ان اور اس ڈومین پر ویب سائٹس کے پاس ورڈز کا ڈیٹا چوری ہوا جبکہ صرف پاکستان میں ڈاٹ پی کے ڈومین رکھنے والی ویب سائٹس کے 24 لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: جسم میں بلاتعطل بجلی بنانے والا بیٹری سسٹم متعارف
کیسپرسکی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5 برس میں دنیا بھر میں 4 لاکھ 43 ہزار ویب سائٹس پر ڈیٹا چوری کرنے والے وائرس کے ذریعے حملے کیے گئے۔ چوری شدہ ڈیٹا میں سوشل میڈیا، آن لائن بینکنگ اور مختلف کارپوریٹ سروسز سے متعلق ڈیٹا شامل ہے۔ سائبر حملہ آور چوری شدہ ڈیٹا کو بیشتر مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
”