December 22, 2024

” وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا ” | GNN INFO

Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیرصدارت ہو گا جس میں کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفیٰ اور نئے صدر کی تقرری جبکہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی، رانا ثنا اللہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی تشکیل اور قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی بھی منظوری دی جائے گی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *