December 22, 2024

” ضمنی انتخابات، 23 خالی نشستوں کیلئے 239 امیدوار ” | GNN INFO

Election

اسلام آباد: قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں 23 خالی نشستوں کے لیے 239 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے ٹوٹل 50 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی این اے 207 نواب شاہ سے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔

ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے ٹوٹل 23 امیدوار میدان میں اتریں گے جبکہ پنجاب میں 154 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس 80 سے بلامقابلہ اپنی نشست حاصل کر لی اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے 12 امیدوار میدان میں آئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن 30 مارچ کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے بعد اب ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی، رانا ثنا اللہ

ترجمان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنرز کو ضروری انتخابی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے ساتھ ساتھ صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ قائم کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 13 اپریل کو الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *