December 22, 2024

” ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مزید گر گئیں ” | GNN INFO

گھی اور کوکنگ آئل

مارچ کے دوران ملک میں بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی قیمت میں عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد امپائر کا ضمیر جاگ اٹھا

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں ملک میں 5 کلو ڈالڈاکوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.88 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 2.74 فیصدکم ہے۔ فروری میں ملک میں 5 کلو ڈالڈاکوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

5 وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان مل گئے، نوٹیفکیشن جاری

مارچ میں اڑھائی کلوگرام ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 1289.52 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری کے مقابلہ میں1.2 فیصدکم ہے۔ فروری میں اڑھائی کلوگرام ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1305.17 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق ایک کلوگرام ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 497.90 روپے ریکارڈکی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 0.53فیصدکم ہے۔

سعودی عرب کا ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ

فروری میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی قیمت 501.09 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری میں 500.03 روپے تھی۔

فرانس کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات

دوسری جانب عالمی بینک نے آئندہ مالی سال 25-2024 کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیش گوئی کر دی تاہم عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اگلے 3 سال کے دوران ملک کی جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے اور رواں مالی سال کے دوران 1.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *