December 22, 2024

” پاکستانی روپیہ تگڑا،امریکی ڈالر منہ کے بل آگرا ” | GNN INFO

ڈالر سستا

جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں  3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ریٹائرمنٹ کے بعد امپائر کا ضمیر جاگ اٹھا

بلوم برگ کی رپورٹ اور سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 29مارچ 2024 کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 277.95 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.3 فیصد اور جاری مالی سا ل کے آغازسے لے کر اب تک 3 فیصد زیادہ ہے۔

بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی قیمت میں عمومی کمی کارحجان

بدھ کو نیشنل بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی کرنسی کی قیمت خرید 281.08 اور قیمت فروخت 275.02 روپے ریکارڈکی گئی ۔ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 345.97 روپے اور قیمت فروخت 353.62 روپے ،یورو کی قیمت خرید 296.95 روپے اور قیمت فروخت 302.95 روپے ریکارڈکی گئی ۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ

سعودی ریال کی قیمت خرید 73.32 روپے اور قیمت فروخت 74.94 روپے اور اسی طرح یو اے ای درہم کی قیمت خرید 74.87 روپے اور قیمت فروخت 76.54 روپے ریکارڈکی گئی ۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *