December 22, 2024

” سعودی عرب میں خراب موسمی صورتحال کی پیشگوئی ” | GNN INFO

saudia arab

جنوب سے شمال تک بارش کی پیشگوئی کے باعث  سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جولائی تا مارچ: امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 3 فیصد اضافہ

موسمیات کے قومی مرکز میں موسمیاتی پیشگوئی کے ڈائریکٹر جنرل حمزہ کومی نے کہا ہے کہ بدھ سے مملکت کے جنوب سے شمال تک بارش کا امکان ہے۔بارش کے اس سلسلے میں سراوت کے پہاڑ، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک کے جنوبی حصے شامل ہیں اور مشرق کی طرف سے حائل اور قصیم کے علاقوں اور ریاض کے علاقے کے مغربی حصے بارش کی زد میں رہیں گے۔

بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی قیمت میں عمومی کمی کارحجان

موسمیات کے قومی مرکز نے شدید گرج چمک اور طوفان کی پیشگوئی کی ہے جبکہ متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مزید کہا کہ ان ریجنز میں ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، القصیم، الباحہ، حائل اور عسیر شامل ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد امپائر کا ضمیر جاگ اٹھا

انہوں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا۔ محکمہ نے انتباہی ایس ایم ایس میں کہا کہ لوگ ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں اور موسمی صورتحال کے حوالے باخبر رہنے کے لئے سرکاری ذرائع ابلاغ کی خبروں پر انحصار کیا جائے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *