December 22, 2024

” بلوم برگ نے پاکستان کی شرح نمو میں دو گنا اضافے کی پیش گوئی کردی ” | GNN INFO

بلوم برگ نے پاکستان کی شرح نمو میں دو گنا اضافے کی پیش گوئی کردی

عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے آئندہ سال پاکستان کی شرح نمو میں دو گنا اضافے کی پیش گوئی کردی۔ 

ورلڈ بینک اور بلوم برگ کی جانب سے اپنی رپورٹس میں معاشی استحکام کے آثار کے نمایاں ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ورلڈ بینک اور بلوم برگ کی رپورٹس میں یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ پاکستان کی شرح نمو میں اضافے اور معیشت نے ترقی دکھانا شروع کر دی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو گیا

رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال میں شرح نمو میں دو گنا اضافے اور بتدریج بڑھوتری ہوگی۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ پر بلوم برگ نے تجزیاتی رپورٹ پیش کی ہے جس میں اگلے مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  آئی ایم ایف کے نئے بیل آٹ پروگرام سے معاشی شرح نمو میں مزید تیزی اور استحکام آئے گا۔

بلوم برگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 22 ماہ میں مہنگائی کی شرح پہلی بار سب سے کم 20.7 فیصد کی شرح پر آگئی ہے، دو سال کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ، جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال کے دوران پاکستان کو 24 ارب ڈالر کی بیرونی مالی مدد درکار ہوگی۔

جولائی تا مارچ: امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 3 فیصد اضافہ

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں ملک کو معاشی ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی اتحادی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پروگرام  بحال کیا اور اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے باعث معاشی استحکام کی راہ بہتر ہوئی۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *