” حج پیکج کا انتخاب احتیاط اور سوچ سمجھ کر کریں، وزارت مذہبی امور ” | GNN INFO
”
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ حج پیکج کا انتخاب احتیاط اور سوچ سمجھ کر کریں، حج واجبات کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے براہ راست کمپنی اکاؤنٹ میں کریں۔
سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزار کامیاب قرار
وزارت ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2024 کے تحت حج گروپ آرگنائزر کے لیے پیکجز کی تعداد وزارت نے منظور یا متعین نہیں کی ہے بلکہ وہ اپنے طور پر یہ پیکج تیار کریں گے اور حاجی کے ساتھ حج معاہدہ میں متکب کی کٹیگری اور دیگر سہولیات کی تفصیلات دیں گے۔
منظور شدہ حج گروپ آرگنائزر کی فہرست وزارت کی ویب سائیٹ پر موجود ہے، وزارت نے حاجیوں سے کہا ہے کہ وہ حج پیکج منتخب کرنے کے بعد حج گروپ آرگنائزر سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔
حج واجبات کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں کریں، کوئی بھی حج گروپ آرگنائزرز نقد وصولی کا مجاز نہیں ہے۔
”