December 22, 2024

” آرمی چیف کی طرف سے قومی کرکٹرز کیلئے دعوتِ افطار ” | GNN INFO

قومی کرکٹرز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹرز کو افطار کی دعوت دی گئی ہے۔

29 کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ کاکول میں جاری ہے جو مقررہ تاریخ سے پہلے ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا 7 اپریل کو آخری روز ہوگا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے فٹنس کیمپ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں دعوتِ افطار دی گئی ہے۔ 7 اپریل کی دوپہر کھلاڑی ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے جہاں وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے۔

کاکول میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ جلد ختم کئے جانے کا امکان

7 اپریل کی رات ہی تمام کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

خیال ریے کہ 18 اپریل سے پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ پہلے تین میچز راولپنڈی جبکہ بقیہ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *