December 23, 2024

” ڈالر معمولی سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں 67 ہزار کی حد بحال ” | GNN INFO

ڈالر (dollar)

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے باعث 67 ہزار کی حد بحال ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی۔

منگل کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا اضافہ

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس میں 294 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 181 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *