” شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے نکال دیا گیا ” | GNN INFO
”
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے نکال دیا۔
سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کا نام جیل میں ملاقاتوں کی فہرست سے بھی نکال دیا جبکہ شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کے خلاف فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: چالان جمع نہ کرانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے فوکل پرسنز کی ٹیم تبدیل کر دی گئی۔ فوکل پرسنز کی نئی فہرست میں سے بیرسٹر عمیر نیازی اور شیر افضل مروت کا نام نکال دیا گیا اور نئے فوکل پرسنز میں عمر ایوب، بیرسٹر علی ظفر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر خان کو شامل کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی قیادت نے شیر افضل مروت کا نام ملاقاتیوں کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے سے جیل انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی فہرست نئی فوکل پرسنز ٹیم فراہم کرے گی۔
”