” امریکہ میں رواں ہفتے بڑے طوفان کی پیشگوئی ” | GNN INFO
”
واشنگٹن: امریکہ میں رواں ہفتے بڑے طوفان کی پیشگوئی کر دی گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے ورجینیا تک رواں ہفتے طوفان کے وسیع سسٹم کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں سیلاب اور برفباری کا خطرہ ہے۔
ٹیکساس سے ورجینیا تک بڑے طوفان کے باعث 5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو سکتے ہیں کیونکہ اوہائیو، کینٹکی اور انڈیانا ریاستوں کے کچھ علاقوں میں شدید بارشوں کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مودی سرکار کیخلاف ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت
واضح رہے کہ اوہائیو میں 10 سال سے زیادہ عرصے کے دوران طوفان کے اتنے بڑے خطرے سے خبردار نہیں کیا گیا۔ وسطی اور مشرقی علاقے میں ایک ہزار 500 میل رقبے پر شدید بارشوں اور 60 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نقصان دہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
امریکی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام موسم کی تیزی سے بدلتی صوتحال پر نظر رکھیں جبکہ طوفان کا رخ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔
”