” آئندہ مال سال ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی ” | GNN INFO
”
اسلام آباد: عالمی بینک نے آئندہ مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی کر دی۔
عالمی بینک نے آئندہ مالی سال 25-2024 کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیش گوئی کر دی تاہم عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اگلے 3 سال کے دوران ملک کی جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے اور رواں مالی سال کے دوران 1.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ پاکستان میں 40 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کر دیا جس میں پاکستان کی جی ڈی پی اگلے 3 سال کے دوران 3 فیصد سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد جبکہ مالی سال 2025 میں 15 فیصد تک اور مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد، سال 2025 میں 2.3 فیصد اور سال 2026 میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد، سال 2025 میں 2.2 فیصد اور سال 2026 میں زرعی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی تا مارچ:پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 فیصد کمی ریکارڈ
اس کے علاوہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک، مالی سال 2025 میں 7.4 فیصد اور مالی سال 2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 6.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد، مالی سال 2025 میں صنعتی ترقی 2.2 فیصد اور مالی سال 2026 میں 2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
”