December 22, 2024

” بجلی چوری کے سدباب کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ ” | GNN INFO

مریم نواز

پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی چوری کے سدباب کے لئے ڈسٹرکٹ لیول پر ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں بجلی چوری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور ڈیسکوز حکام نے رپورٹ پیش کی۔

اجلاس کے دوران لاہور سمیت تمام اضلاع میں بجلی چوری کی مفصل رپورٹیں پیش کی گئیں۔

بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف فی الفور تادیبی کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیول پر بجلی چوری کے سدباب کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں پولیس ، مجسٹریٹ ، اینٹلی جنس ، ریکوری ، ڈی آفس ، پراسیکیوشن اور محکمہ قانون کے نمائندے شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق 600 سے زائد اسپیشل پولیس فورسز ٹیمیں بھی انسداد بجلی چوری مہم میں حصہ لیں گی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *