” پٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ” | GNN INFO

”
رواں مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
بجلی کے مجموعی نرخ میں کمی پر کام شروع
او سی اے سی اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لے کر مارچ 2024 کے اختتام تک ملک میں 11.34 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 11 فیصد کم ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.80 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول
مارچ میں ملک میں 1.15 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 3 فیصد اور گزشتہ سال مار چ کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے ۔
فروری میں ملک میں 1.12 ملین ٹن اور گزشتہ سال مارچ میں 1.11 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ
اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ما ہ میں پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل5 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 53 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
”