” عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں، مصدق ملک ” | GNN INFO
”
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روپے اور ڈالر کی قیمت میں تناسب بھی اثر انداز ہوتا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کہا تھا۔
مصدق ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کہا تھا، اگر پی ٹی آئی اکثریت میں تھی تو حکومت بنا لیتی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا، شہباز شریف پہلے بھی چارٹر آف اکنامک کی پیشکش کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپس کی نوک جھوک چلتی رہتی ہے، ہمیں ملکی مفاد میں ایک ہونا چاہیے۔
”