December 23, 2024

” سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف ” | GNN INFO

سولر پینلز solar pannel

سولر پینلز اب صرف سورج کی روشنی سے نہیں بلکہ چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے۔

ایلون مسک نے ٹیسلا لونا روف کے نئے شمسی ماڈیولز متعارف کروادیے ہیں اور مصنوعی ذہانت سے بنے یہ سولر پینلز اندھیرے میں بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

سائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان میں سرمایہ کاری آغاز کردیا

اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے مصنوعی ذہانت کے روبوٹ ہرمیون جی کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی کرونولیسٹ کرسٹل سے بنائے گئے شمسی خلیات کے لیے نئی کوٹنگ تیار کی ہے جو ٹرا وائلٹ اور انفراریڈ میں فوٹون کو جذب کرنے کی اجازت دیتی ہے اورچاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

گزشتہ روز ایلون مسک نے امریکا کے شہر نیواڈا میں واقع ٹیسلا گیگا فیکٹری میں نئے شمسی پینلز کا اعلان کیا جو رات کے وقت بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نئی شمسی ٹیکنالوجی ایک ایسی پیش رفت ہے جو توانائی کی منتقلی کو نمایاں طور پر تیز کرسکتی ہے،یہ خصوصی پینل سورج کی روشنی میں بجلی پیدا کرنے کے علاوہ چاند کی روشنی کو بھی بجلی میں تبدیل کر سکیں گے۔

چین سولر سسٹم کے تمام آلات کے کارخانے پاکستان میں لگانے پر آمادہ

موجوہ روایتی سولر پینلز صرف دن کے مخصوص اوقات میں شمسی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اب رات کے وقت بھی بجلی پیدا کی جا سکے گی۔

تحقیق کے مطابق اب تک کم از کم آدھے چاند نے قابل قبول بجلی پیدا کی ہے، اگرچاند پتلا یا کم مدت کا ہو گا تو یہ کافی نہیں، پورا چاند ہو تو نیا پینل ایک رات میں تقریباً 0.5 سے 1.2 کلو واٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔

نئے پینل کے تیاری اورقیمت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا، نئے پینلز کی ترسیل کے بارے میں ایلون مسلک کو توقع ہے کہ پہلی ترسیل 2025ء کے آغاز میں ہوگی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *