December 22, 2024

” عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب ” | GNN INFO

عید چاند (eid moon)

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور اجلاس ہو گا، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

عید الفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان

کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

واضح رہے اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔

رویت ہلال بِل منظور، چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادت دینے پر قید اور جرمانہ

اس کے علاوہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *