December 23, 2024

” غزہ جنگ میں ہمارے 600 اہلکار مارے گئے ، اسرائیلی فوج کی تصدیق ” | GNN INFO

غزہ جنگ (Gaza battle)

اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہو نے والی غزہ کی جنگ میں اب تک اپنے 600 فوجی اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی کی طرف سے جاری بیان میں غزہ میں لڑائی کے دوران 20 سالہ اسرائیلی فوجی اہلکار ناداو کوہن کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل کادمشق میں ایرانی قونصل خانے پرحملہ، 6افراد جاں بحق

بیان میں کہا گیا ہے کہ ناداو کوہن کی موت کے ساتھ ہی 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی غزہ کی جنگ میں اب تک مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 600 ہو گئی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اپنے زخمیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔

واضح رہے کسی بھی اسرائیلی جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جو اسرائیل کو غزہ میں برداشت کرنا پڑی ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *