” دھونی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے ” | GNN INFO
”
42 سالہ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔
مہندر سنگھ دھونی کا شمار دنیا کے بہترین وکٹ کیپرز اور کپتانوں میں کیا جاتا ہے انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کے روز آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کے پرتھوی شا کا کیچ پکڑ کر سر انجام دیا۔
بابر اعظم مسلسل 3 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن جائیں گے
دھونی 367 ٹی ٹوئنٹی اننگز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے وکٹوں کے پیچھے 300 شکار مکمل کیے۔دوسرے نمبر پر پاکستان کے وکٹ کیپر کامران اکمل ہیں انہوں نے 281 اننگز میں 274 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
”