” خیبر پختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ” | GNN INFO
”
محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیاہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
مری،گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خیبر شانگلہ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سعودی عرب،شدیدموسلادھاربارش سے صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں
خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دیر، چترال اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے اکثر مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
دیر، چترال اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ روز بالاکوٹ میں 38، کاکول میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،دیر میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
کالام میں 22،مالم جبہ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
”