” سابق چیئرمین پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، رانا ثنااللہ ” | GNN INFO
”
سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےبانی تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے میں دیر نہیں لگتی، اگر یہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے تو خود بھی نہیں بچیں گے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ ” میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر ایساچلتا رہا توکبھی ان کیلئے خوشخبری تو کبھی ہمارے لیے خوشخبری آئے گی۔
امتحانی مراکز میں رولز کی خلاف ورزی کرنیوالے 2 سپرنٹنڈنٹ معطل
انہوں نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، وہ باہر آئیں گے تو ہم چلے جائیں گے، اور پھر ہم آئیں گے تو یہ چلے جائیں گے۔
سابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے حوالے سے سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے معاملے پر پارٹی سے کیوں گلہ شکوہ کیا جائے، معاملات کو چلانے کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں کو سمجھنا پڑتا ہے۔
وفاقی حکومت کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو پاکستان اعزازی کارڈ دینے کا فیصلہ
میرے خیال میں جو حالات ہیں پارٹی کی جانب سے یہ ایک بہت اچھا فیصلہ ہے۔ جو فیصلے مناسب ہیں وہ کئے جارہے ہیں، میری پارٹی کا وزیراعظم ہے تو یہ میری لیے کافی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پارلیمان میں جو لوگ منتخب ہوں انہیں ذمہ داری سونپی جانی چاہیے، اگر کسی جگہ ناگزیر ہو تو کسی کو وقتی طورپر ذمہ داری دی جاسکتی ہے، زیادہ تر انحصار ان لوگوں پر ہونا چاہئے جو لوگ منتخب ہوں۔
”