” سندھ پولیس کےدو کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش ” | GNN INFO
”
اسلام آباد (زاہد گشکوری،ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )کالے جادو کے الزام میں سندھ پولیس کےدو کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کر دی گئی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق دو نوں کانسٹیبلز پرسندھ پولیس کے اعلی افسر کی طر ف سے تعویذ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ، ایس ایس پی لیول کے افسر نے 2کانسٹیبلز کی 2سال کی سروس ختم کر دی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، رانا ثنااللہ
سرکاری حکمنامے کے مطابق دونوں کانسٹیبلز نے قبرستان جا کر ایک افسر کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے نام معلوم کئے۔ ایک کانسٹیبل نے ڈی ایس پی کے سامنے اعتراف کیا کہ 2ملزم کانسٹیبلز نے اسے تعویذات کے لیے ایس ایس پی اور اس کے فیملی ممبرز کے نام دیے تھے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق دونوں کانسٹیبلز کو تعویزکرانے کے الزام پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ پولیس کانسٹیبلز نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ہم تعویز کو نہیں مانتے، الزامات جھوٹے ہیں، ہماری کردار کشی کی گئی، اور ہمیں سخت سزا دی گئی ہے، میں آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل کر تاہوں۔
امتحانی مراکز میں رولز کی خلاف ورزی کرنیوالے 2 سپرنٹنڈنٹ معطل
ہم نیوز سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام کا موقف لینے کی کوشش کررہاہے، تاہم اس سلسلے میں مذکورہ پولیس افسر نے معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔
”