December 23, 2024

” وزارت داخلہ کی عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق خبروں کی تردید ” | GNN INFO

وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کردی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے حوالے سے حکام نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطر کے موقع پر 9 اپریل تا 12 اپریل یعنی منگل سے جمعے تک چھٹیاں ہوں گی۔

ایک بیان میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن ‘جعلی’ ہے۔وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ترجمان کے مطابق حکومت چھٹیوں سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی، اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *